فرنس آئل کے نرخ بڑھ کر 81 ہزار 708 روپے ٹن ہوگئے

روز کے دوران ہی فرنس آئل کی قیمت تقریبا900 روپے مزید بڑھ گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) فرنس آئل کی فی ٹن قیمت 81 ہزار 708 روپے تک پہنچ گئی جس کے باعث بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن فرنس آئل مہنگا ہو گیا، نو ماہ قبل 45 ہزار 910 روپے فی ٹن میں فروخت ہونے والا فرنس آئل 35 ہزار 798 روپے اضافے سے 81 ہزار 708 روپے فی ٹن میں فروخت ہونے لگا، صرف 15 روز کے دوران ہی فرنس آئل کی قیمت تقریبا900 روپے مزید بڑھ چکی ہے ۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق فرنس آئل بجلی کی پیداوار میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے ، گزشتہ 9 ماہ کے دوران فرنس آئل کی قیمت میں ہونے والے اضافے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے ، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام کے لئے بجلی مزید مہنگی ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں