رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے 60سے زائد شہریوں کو 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے رہا کردیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے 60سے زائد شہریوں کو 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو شہر کے مختلف تھانوں سے رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے 60سے زائد شہریوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔خلاف ورزی کرنے والے شہریوں نے مجسٹریٹس کے روبرو معافی مانگ لی جس کے بعد عدالت نے 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں