․مقامی عدالت نے لڑکی کو حراساں اور مبینہ طور پر اغوا کرنے کے مقدمے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی 10 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) مقامی عدالت نے لڑکی کو حراساں اور مبینہ طور پر اغوا کرنے کے مقدمے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی 10 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی سٹی کورٹ میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو صدر تھانہ پولیس نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرایئور کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم 55 سالہ ذوالفقار علی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتے کے روز آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے مبینہ اغوا کی کوشش پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے شارع فیصل پر چھلانگ لگادی تھی۔ متاثرہ لڑکی 24 سالہ حریم میڈیکل کی طالبہ ہے۔ حریم نے گلشن اقبال بیت المکرم سے ڈیفنس جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ڈرائیور نے اس الزام کو رد کیا اور کہا ہے کہ حریم نے خود اسے کہا کہ وہ عسکری چلے جس پر اس نے گاڑی کا روٹ تبدیل کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں