واٹر بورڈ ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ،زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،جوزف صنم

پیر 22 اکتوبر 2018 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔بروقت تنخواہوں ،پنشن ،واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ روز واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے گلستان جوہر میں واٹر بورڈ کی قیمتی آراضی کو قبضہ مافیاسے واگزار کروانے پر انتظامیہ کی کاروائی کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کی تمام آراضی کو قبضہ مافیا سے بچانے کے لیے اس آراضی پر ایمپلائز ہائوسنگ اسکیم شروع کرکے واٹر بورڈ کے ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹ دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں