بی اے اور بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے تاریخ میں توسیع

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی اے اور بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے تاریخ میں یکم نومبر2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے،جس کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول کے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں