وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کا جمہوریت اور جمہور کے لئے کردار اور قربانی ناقابل فراموش ہے انہوں نے جمہوریت کے لئے جو خدمات انجام دیں ہیں اس پر جیالوں اور ملکی عوام کو فخر ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوامی حقوق کے لیئے سرگرم افراد کے لیئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، کیونکہ اٴْن کے جیسے صبر، حوصلے اور ثابتقدمی کے بغیر کوئی بھی عوامی جدوجہد بارآور ثابت نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم بھٹو ایک بہادر نڈر اور شفیق خاتون تھیں، جنہیں ان کی عظیم قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کے باعث پاکستانی قوم ہمیشہ احترام و فخر سے یاد رکھے گی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنی تمام زندگی دشمن قوتوں سے لڑتے ہوئے گزاری انکی قربانیوں کی مثال ہمیں دنیا میں نہیں ملتی۔ بیگم صاحبہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں