پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 16بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

منگل 23 اکتوبر 2018 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 16بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کاروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کی 3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں