کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کا کمرا سیل

منگل 13 نومبر 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھاکر جاں بحق ہونے والے بچوں کا کمرا سیل کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق بچوں کے جسم سے لئے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دیے گئے ہیں، والدین نے مقدمے کے اندراج کی درخواست نہ دی تو سرکار کی مدعیت میں کیس فائل کیا جاسکتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کیلئے 3 ارکان کو نامزد کردیا ہے۔بچوں کی ابتدائی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار ہے، طبی ماہرین کے مطابق بچوں کے ناخن نیلے ہونے کی وجہ زہر خوارنی اور بیماری ہوسکتی ہے۔ایڈیشنل سرجن پولیس ڈاکٹر شیراز کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرکے پولیس کے حوالے کی گئی،دونوں بچوں کے جسم سے 6 نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نمونوں میں خون، کپڑے اور جسمانی اعضا شامل ہیں، جاں بحق بچوں کے ناخن نیلے ہوگئے تھے،جس کی وجہ زہر خوارنی اور بیماری ہوسکتی ہے۔پولیس کے مطابق بچوں کے نمونے فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیے ہیں،رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ کا علم ہوگا۔پولیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 30مقامات سے نمونے حاصل کیے ہیں،نمونے بچوں کے کمرے،ریسٹورنٹ،گاڑی اور دیگر جگہوں سے حاصل کیے گئے،پورا فلیٹ نہیں صرف بچوں کا کمرا سیل کیا گیا ہے،واقعہ حادثہ ہے یا کچھ اور ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں