لانڈھی اور ماڑی پور میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

پیر 10 دسمبر 2018 13:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) کراچی کے علاقے لانڈھی اور ماڑی پور میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب غلط سمت سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی پل کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں35 سالہ معاویہ جاں بحق جبکہ اسامہ نامی شخص زخمی ہو گیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں20 سالہ عبید جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں