وزیر اعظم بنگلہ نژاد پاکستانیوں کی صلاحیتوں کو ریاست مدینہ کی تشکیل کے لئے استعمال کر کے قوم کے ساتھ اپنے وعدے پورے کر سکتے ہیں،بچو عبد القادر دیوان

پیر 10 دسمبر 2018 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاک مسلم الائنس)دیوان) کے مرکزی چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پیش کش کی ہے کہ قوم کے ساتھ کئے وعدوں کی تکمیل اور پاکستان کو ناقابل تسخیر معاشی قوت بنانے کے لئے چالیس لاکھ سے زائد بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں․ بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کی صلاحیتوں کی ساری دنیا معترف ہے اور دنیا کے جس حصے میں بھی بنگلہ زبان بولنے والے پاکستان آباد ہیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے ان ممالک کی معیشت اور اقتصادی ترقی میں بے مثال خدمات سر انجام دے رہے ہیں․ پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے پارٹی کے مرکز دیوان ہائوس میں سینئر ہنمائوں عبد الحافظ صراف، زینت علی منشی، ملا نورالدین، حافظ کفائت اللہ، شمس الدین میاں، سلیم اللہ جیالا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دینے والے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی پاک وطن کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں․ وزیر اعظم پاکستان بنگلہ نژاد پاکستانیوں کی صلاحیتوں کو ریاست مدینہ کی تشکیل کے لئے استعمال کر کے قوم کے ساتھ اپنے وعدے پورے کر سکتے ہیں․ بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کو غیر ملکی سمجھنے کی پالیسیاں قومی یکجہتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں․ پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کی آواز بن کر قائد اعظم کے پاکستان کی حفاظت اور ترقی کی جدوجہد کر رہی ہی․ صدر مملکت اور وزیر اعظم بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کے ساتھ غیر ملکی شہریوں جیسا امتیازی سلوک کرنے والے اداروں کی کاروائیوں کا نوٹس لیں․ چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے کہا بنگلہ زبان بولنے والے پاکستان کی ماہی گیری کی صنعت کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کی صنعت میں بھی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے اور پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی طاقت بناکر وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ خواب کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوسکیں گی․

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں