کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 67 کلو گرام چرس برآمد

پیر 10 دسمبر 2018 23:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پیر کو گھارو (سندھ) چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک وین سے اعلیٰ کوالٹی کی 67 کلو گرام حشش برآمد کر لی اور ایک اسمگلر کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 102.84 ملین روپے ہے۔ برآمد شدہ حشش ، سوزوکی وین اور اسمگلر کو حراست لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں