کراچی ،ٹیلی کمیونی کیشن پولیس ملازمین کے اعزاز میں ’’بڑا کھانا‘‘کا اہتمام

منگل 11 دسمبر 2018 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن جنوبی میں ٹیلی کمیونیکشن پولیس سندھ کے ملازمین کے لیئے بڑاکھانا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر محکمانہ ترقی کے منتظر84 پولیس افسران اور جوانوں کو اگلے عہدوں پر ترقی کے رینک لگائے گئے۔ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹرجمیل کی جانب سے منعقدہ اس سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران 35اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز جبکہ 49 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کے رینگ لگائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے ترقی پانیوالے افسران اور جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے لیئے آپ کے فرائض اور ذمہ داریاں ایک الگ اور نمایاں حیثیت کی حامل ہیں آپ کا کردارپولیس کی نا صرف آپریشنل بلکہ تفتیشی ذمہ داریوں میں بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے مجھے قوی امید ہے کہ آپ تمام بطور انفرادی و اجتماعی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور جرائم کے خلاف پولیس کے تمام شعبوں کے شانہ بہ شانہ تمام تر اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں