بزدلانہ حملے پاک چین دوستی اور سی پیک پر ذرہ برابر بھی اثر انداز نہیں ہوسکتے،چینی سفیر

پاک چین دوستی اس واقعہ کے بعد مزید گہری اور مضبوط ہوگئی ہے، سی پیک خوشحالی کا پیغام ہے، اس کی حفاظت پر دونوں ممالک کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،مسٹر یائوجنگ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاسبان ڈ یمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور کے خط کے جواب میں پاکستان میں متعین چینی سفیر مسٹر یائوجنگ نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے پاک چین دوستی اور سی پیک پر ذرہ برابر بھی اثر انداز نہیں ہوسکتے ۔ پاک چین دوستی اس واقعہ کے بعد مزید گہری اور مضبوط ہوگئی ہے ۔ سی پیک خوشحالی کا پیغام ہے، اس کی حفاظت پر دونوں ممالک کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا چین کے عوام سے اظہار ہمدردی اور محبت کا پیغام چینی عوام کے لئے مزید طاقت اور قوت میں اضافہ کا باعث بنا ہے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر نے پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور کے نام جوابی خط میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی اور چینی عوام اپنی باہمی دوستی کے لازوال رشتوں کو مزید مضبوط کریں گے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر حملہ کے بعد پاکستان کی سیکوریٹی فورسز نے جس عمدگی اور چابکدستی اور انتہائی ماہرانہ انداز سے دہشت گردوں کو بے بس کرکے چینی سفارتی عملے اور وہاں موجودشہریوں کی حفاظت کی، یہ عمل انتہائی قابل تحسین ہے ۔چینی سفیر مسٹر یائوجنگ نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور سے اظہار تشکر کیا ہے اور پاکستانی عوام کے جذبات کو سراہا ہے ۔ چینی سفیر مسٹر یائوجنگ نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سے مزید رابطے استوار کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں