کراچی ،قانون کی بالادستی اور اس کا احترام ہر فرد پر واجب ہے ،چیف سیکریٹری سندھ

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:21

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور اس کا احترام ہر فرد پر واجب ہے کیونکہ قانون وہ علم ہے جس کا بطریق احسن اطلاق معاشرے کو مہذب اور باوقار بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں جسٹس ہیلپ لائن، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء، لائ اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور حکومت سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی نیشنل لاء اسٹوڈنٹس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ قانون کے طلباء وطالبات کی آگاہی اور مستحق افراد کو قانونی مدد کی فراہمی کے لئے اقدامات کے تناظر میں یہ کانفرنس ایک اہم سنگ میل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انشااللہ اس کے دورس اثرات مرتب ہوں گے۔بحیثیت مہمان خصوصی چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے قانون کے شعبے کی مستحکم خدمات منظرعام پر آئینگی۔

جوقانون کے کے طلباء وطالبات ، اس پیشے سے وابستہ شخصیات اور عوام الناس کے لیے بھی کار آمد اور مفید ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ بحیثیت چیف سیکریٹری ہی نہیں بلکہ ذاتی طور پر بھی تعاون کیلئے تیار ہیں۔ کانفرنس کے صدر قاضی خالد علی ، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء نے چیف سیکرٹری کو شیلڈ پیش کی۔ سینیٹر حسیب خان ، چیئرپرسن جسٹس ہیلپ لائن ،سرپرست آتم پرکاش چنائی اور دیگر معروف شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں