واٹربورڈ کراچی کی پانی چوروں کیخلاف کارروائی ،غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار،ملزمان فرار

ملزمان بڑے دو بڑے کنووؤں اور6بورنگ کے ذریعے رات کو ہزاروں گیلن پانی جمع کرکے تقریباً100 ٹینکروں کے ذریعے فروخت کرتے تھی ، ایم ڈی واٹربورڈ خالدمحمود شیخ

پیر 17 دسمبر 2018 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالدمحمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ عملے کی پانی چوروں کیخلاف ایک اور بھرپور کارروائی، پی آئی ڈی سی پل کے قریب زیرزمین پانی کا غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار جبکہ 33 انچ قطر کی پائپ لائن سے لیا گیا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بھاری مشینری قبضے میں لے لی گئی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا نے اپنے عملے کے ساتھ پیر کوکارروائی کرتے ہوئے پی آئی ڈی سی پل کے قریب قائم زیرزمین پانی کا غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا ،ملزمان چہار دیواری کے اندر قائم ہائیڈرنٹمیں 2بڑے کنوؤں اور6بورنگ کے ذریعے روزانہ رات کے اوقات میں ہزاروں گیلن پانی تقریباً100 ٹینکروں کے ذریعے فروخت کرتے تھی ،پانی کی فروخت کیلئے باقاعدہ کمرے تعمیر کیئے گئے تھے جن کے اوپر بڑی بڑی ٹنکیاں بنائی گئی تھیں ،واٹربورڈ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ہائیڈرنٹ، بورنگ ،ٹنکیوں اور کنوؤں کو مکمل طور پر مسمار کردیاہے،جبکہ8موٹریں،سمر پمپس سیکڑوں فٹ پائپ سمیت پانی کی چوری میں استعمال ہونے والی دیگر مشینری قبضے میں لے لی،تاہم ملزمان ہائیڈرنٹ کے گیٹ توڑے جانے کے دوران دیواریں پھاند کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،آپریشن کے دوران پولیس کی نفری بھی موجود تھی،اس سے قبل واٹربورڈ نے کچھ ہی دور سے گزرنے والی واٹربورڈ کی 33 انچ قطر کی پائپ لائن سے غیرقانونی طور پرلیاگیا 4انچ قطرکا کنکشن منقطع کرکے پانی کی بڑی مقدار میں چوری روک دی ،ایم ڈی واٹربورڈخالد محمودشیخ نے پانی چوروں کیخلاف بھرپور وکامیاب آپریشن پر واٹربورڈ کے عملے کو مبارکباد دی ہے ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ پانی چوروں کا مکمل قلع قمع کرے گا اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات کااندراج کرایا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں