نیب لوگوں کو غیر ضروری تنگ کرتا ہے اور کیا ہر معاملے میں اس کا ٹانگ اڑانا ضروری ہے، سندھ ہائی کورٹ

منگل 22 جنوری 2019 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب لوگوں کو غیر ضروری تنگ کرتا ہے اور کیا ہر معاملے میں اس کا ٹانگ اڑانا ضروری ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے انجینئر کے خلاف نیب انکوائری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہر معاملے میں نیب کو ٹانگ اڑانا ضروری ہی ، نیب لوگوں کو غیر ضروری تنگ کرتا ہے، انہیں کیا معلوم متاثرہ شخص کس تکلیف سے گزرتا ہی ، دو سالوں والا کام بھی نیب کی وجہ سے دس سال میں بھی نہیں ہوتا۔عدالت نے ملزم اقبال قریشی کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ملزم کو دس لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا۔نیب نے جواب میں کہا کہ ملزم نے 1997 میں رہائشی منصوبے کیلئے ایم ڈی اے سے 13 کروڑ روپے لیے، ملزم نے منصوبہ تاخیر سے مکمل کیا،ملزم کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں