رواں سال سندھ پولیس فلاح وبہبود کی مد میں آٹھ کروڑروپے سے زائد تقسیم کیے گئے ،اے آئی جی ویلفیئر

ہفتہ 16 فروری 2019 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) رواں سال سندھ پولیس فلاح وبہبود کی مد میں آٹھ کروڑچالیس لاکھ بیاسی ہزار روپئے سندھ پولیس ملازمین میں تقسیم کیئے گئے ۔یہ بات آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کو اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے ایک رپورٹ میں بتائی۔ڈاکٹرمحمدرضوان احمد نے بتایا کہ سال 2019ئ؁ میں پولیس ملازمین کی 5413 بیواؤں کو انکے اکاؤنٹس میں سات کروڑ اکہتر لاکھ روپئے پر مشتمل رقم آن لائن منتقل کی گئی۔

(جاری ہے)

18 مرحوم ملازمین کی تجہیزوتکفین کے لیئے انکے ورثاء کو آٹھ لاکھ سترہزار روپئے دیئے گئے ۔ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں 138 ملازمین کو بائیس لاکھ روپئے دیئے گئے۔ جبکہ میرج گرانٹ کے طور پر 34 ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لیئے پانچ لاکھ اسی ہزار روپئے دیئے گئے ۔اے آئی جی ویلفیئر نے مزید بتایا کہ علاج معالجے کے لیئے 02 ملازمین کے لیئے 09لاکھ روپئے کی ادائیگی کی گئی۔جبکہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے پانچ ملازمان کے علاج پر بھی سولہ لاکھ بتیس ہزار روپئے اخراجات اٹھائے گئے ۔علاوہ اذیں 02 پولیس ملازمین کے بچوں کی اسکالر شپ کی مد میں آٹھ لاکھ روپئے بھی ادا کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں