قیدیوں کا معاملہ اٹھاکر عمران قوم کے دل جیتے ہیں ،مفتی محمدنعیم

قید یوں کی رہائی ،کھربوں کی سرمایہ کاری کے معاہدے دوست ملک کابہترین تحفہ ہے ،مہتمم جامعہ بنوریہ

پیر 18 فروری 2019 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ سعودیہ عرب میں قید 2107افراد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اٹھاکر عمران نے قوم کے دل جیتے ہیں ،قیدیوں کی رہائی ، کھربوں کی سرمایہ کاری کے معاہدے سعودی عرب کی دوستی کا بہترین تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

پیرکو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کاتعلق ایک قالب دو جانوں کا ہے دونوں ہی ممالک روز اول سے ایک دوسرے کی مشکل کے ساتھی رہے ہیں شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، انہوںنے کہاکہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ انتہائی پریشن اور اذیت ناک حالات سے دو چار تھے اس معاملے کو اٹھا کر ثابت کردیا کہ عمران اس قوم کے مخلص حکمران ہیںکہ انہوں نے ایک شفیق حکمران کی طرح قیدی پاکستانیوں کی فکر کی اور انتہائی اہم موقع پر بروقت ان کو یاد رکھاجس پر 2107پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا ، انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک میں بیٹھے پاکستانیوں کو یہ امید جاگی ہے کہ اب ماضی کی طرح ان کی مشکلات کو حکومت نظر انداز نہیں کرے گی ،انہوںنے کہاکہ پاکستان سعودیہ باہم اتحاد سے عالم اسلام کو بھر پور فائدہ ہوگا، دونوں ممالک قائدانہ رول ادا کرتے ہوئے حرمین شریفین اور پاکستان کیخلاف ہونے والی عالمی سطح کی سازشوں کا دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں