ایس آئی یو ٹی میں دوروزہ انفیکشن کانفرنس کل سے شروع ہوگی

جمعرات 21 فروری 2019 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں انفیکشن کی بیماریوں کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کل(جمعہ) سے شروع ہو رہی ہے اورایس آئی یو ٹی کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ جس کا اہتمام میڈیکل مائکرو بایو لوجی اینڈ انفیکشن ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان ایم ایم ڈی آئی ایس پی کی یہ 16ویں سالانہ کانفرنس ہے ، جس میں اندرون و بیرون ملک سے انفیکشن اور اس متعلقہ بیماریوں کے طبی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس سے ایک روز قبل مختلف ورکشاپس کابھی انعقاد کیاگیا۔جس میں طبی ماہرین نے انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریوں، ہسپتالوں میں انفیکشن مینجمنٹ کے اہم اقدامات، مریض کے لئے صاف ماحول، اینٹی بایوٹک ادویات کا غلط و بے جا استعمال اور اینٹی بایوٹک کے حوالے سے فارمیسی کا اہم کردار جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ان ورکشاپس میں ٹائی فائیڈ اور کانگو وائرس پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

ورکشاپ میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کے علاوہ طبی عملے کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔اس کانفرنس میں طبی ماہرین دیگر موضوعات کے علاوہ ٹائیفائیڈ اور کانگو وائرس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اور صحت کے متعلقہ عملہ کو بایو سیفٹی اور حفاظتی آلات کے استعمال کے بارے میں آگہی فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ ایم ایم ڈی آئی ایس پی کی بنیاد 1993میں رکھی گئی تھی جو اپنے پچیس سال پورے کر چکی ہے۔کانفرنس میں افتتاحی تقریب میں شریک ماہرین میں کانفرنس پیٹرن ان چیف اور ڈائریکٹر ایس آئی یوٹی پروفیسر ادیب الحسن رضوی ،کانفرنس چیئرپرسن ڈاکٹر شہلا باقی، صدر ایم ایم ڈی آئی ایس پی پروفیسرعامر اکرام، ایم ایم ڈی آئی ایس پی کی بانی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں