کراچی ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آیا

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 18:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آیا، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا سندھ اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوا اجلاس میں فریال تالپور، گھنور خان ایسران ، عبدالکریم سومرو، غلام قادر چانڈیو، فرخ شاہ اور دئگر شریک ہوئے اجلاس میں مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

پبلک اکانٹس کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین غلام قادر چانڈیو کا تعلق ضلع نواب شاہ سے ہے وہ کئی بار سندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اجلاس میں شریک ارکان نے چیئرمین منتخب ہونے پر غلام قادر کو مبارک باد دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں