کراچی ، عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹر کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

انتظامیہ اور ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے

پیر 25 مارچ 2019 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹر وں نے جاری احتجاج کے باعث او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پیر کوساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اور ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ انتظامیہ نے مذاکرات کے بجائے دھمکیاں دینے لیے بلایا تھا۔ینگ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے انتظامیہ نے کام نہ کرنے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے مطابق انتظامیہ نے تنخواہ دینے کے بجائے اسپتال سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں