نو مسلم لڑ کیو ں کے مسئلے پر منفی پروپیگنڈہ باعث تشویش ہے،شاہ عبد الحق

اسلام میں داخل ہونے والوں کا تحفظ اسلامی حکومت اور امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے ، امیرجما عت اہلسنّت کراچی

پیر 25 مارچ 2019 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،سید عبد القادر شیرازی،سید عبد الوہاب قادری،سید رفیق شاہ،مفتی فیض الہادی،مفتی ناصرخان ترابی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کی امن و محبت کی تعلیما ت سے متا ثر ہو کر اندرون سندھ میں ہندو مذہب سے تا ئب ہو کر دا من اسلام میں آنے وا لی لڑ کیو ں کے معاملے پر نا م نہا د لسانی تنظیموں اور این جی اوز کے بے جا دبا ئو اور منفی پرو پگنڈے نے مذہبی طبقے کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو مسلم لڑکیوں نے میڈیا کے سامنے آکر برملا کہا کہ ہم پر کوئی زور زبردستی نہیں ہم نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔ دین اسلام میں کسی بھی نو مسلم کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کا تحفظ اسلامی حکومت اور امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ قوم پرست اور سیاسی جماعتیں معاملے کی سنگینی کا احساس کریں اور اس مسئلہ پر سیاست سے باز رہیں ۔

دونوں لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا تو انہیں زبردستی اسلام کے منحرف کیے جانے کا اندیشہ ہے۔ رہنمائوں نے نو مسلمہ لڑکیوں کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے ۔مسلمانوں کی قاتل مودی سرکار پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو حقوق دینے کی فکر کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی و وفاقی حکومت میں شامل بعض افراد کی جانب سے ا سلام کی ترویج و اشاعت میں کردار ادا کرنے والے بزرگان دین کے مرکز درگاہ بھر چونڈی شریف پر ناجائز دباؤ ڈالا جارہاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں