کراچی، ہاشمانیز میڈیکل ویلفیئر کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

کیمپ کا انعقاد 31مارچ کو ہوگا،آنکھوں اور پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کی مفت سرجری کی جائیں گی

منگل 26 مارچ 2019 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ہاشمانیز میڈیکل ویلفیئرفائونڈیشن کی جانب سے 31،مارچ کو ٹھٹھہ میں ایک روز ہ مفت میڈیکل اینڈسرجیکل کیمپ لگائی جائے گی جس میں آنکھوں اور پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کی مفت سرجری جائیں گی ۔تفصیلات کے موجب میں نیشنل ھائی وے حیدرآباد اور ٹھٹھہ قادربخش بھٹوٹرسٹ میں ہاشمانی فائونڈیشن کی جانب سے 31مارچ کو ایک روزہ مفت میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل مشینوں اور ماہر ڈاکٹرز کے زیرنگرانی آنکھوں کا مفت معائنہ اور مفت آپریشن سمیت ٹھٹھہ میں پہلی مرتبہ پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کی مفت سرجری کی جائیں گی اس سلسلے میں ہاشمانی فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا کے ہاشمانی میڈیکل ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے ٹھٹھہ کے قادر بخش بھٹو ٹرسٹ ہسپتال میں ہر اتوار کو فری میڈیکل اور ماہور میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ لگائیںجاتے ہیں انہوں نے مزیدبتایا کے فری طبی کیمپ میں مستحق کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہیں اور یہ سلسہ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہرمنگل اور جمعرات شام 04:00سے شام 06:00بجے تک ہاشمانیز ہسپتال نمائش کراچی میں بھی پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کی مفت سرجری اورمفت معائنہ کیا جائے گا۔دوران آپریشن اور بعد میں دی جانے والی ادویات بھی مفت مہیا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں