وزیراعظم آٹھ ماہ میں ملک و قوم کے نقصان کا اعتراف کریں ،مرتضی وہاب

پیپلز پارٹی جس معاشی پالیسی کی بات کرتی تھی آج وزیر اعظم نے اس کی توثیق کردی ہے !کل وزیر اعظم عمران خان نے ایران میں جو انکشافات کئے اس سے تاریخ جغرافیہ کے ماہرین بھی پریشان ہیں،مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ سندھ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 23:54

وزیراعظم آٹھ ماہ میں ملک و قوم کے نقصان کا اعتراف کریں ،مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم اس بات کا اعتراف کریں کہ آٹھ ماہ میں ملک و قو م کا نقصان کیا گیا یہ نقصان ملک عوام اور وفاقی یونٹس کاہوا ہے پیپلز پارٹی جس معاشی پالیسی کی بات کرتی تھی آج وزیر اعظم نے اس کی توثیق کردی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کا ر نر پر صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔

بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے عمرا ن خا ن پر کڑ ی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان نے ایران میں جو انکشافات کیئے اس سے تاریخ جغرافیہ کے ماہرین بھی پریشان ہیں مرتضی وہاب نے کہا کہ سمجھا گیا تھا کہ معاشی بحران کے ذمہ دار اسد عمر تھے لیکن کل کے انکشاف نے انکی بھی قابلیت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جنگ عظیم کا انکشاف اور عمران خان کا جغرافیہ پر عبور بھی اب کھل کر سامنے آگیا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسد عمر جسے نجات دہندہ سمجھا جاتا تھا انہیں اور فوا د چوہدر ی کی جگہ آپا فردوس کودے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پیٹر و لیم مصنو عا ت کے نر خو ں میں اضا فے کیلئے سفا ر شا ت بھی عوام کے سامنے ہیں جس سے عوام مہنگا ئی کے بھنور میں مزید دھنستے چلے جا ئیں گے انہو ں نے مرادسعید اور فردوس عاشق سے گزارش کی کہ وہ اپنی پرفارمنس پر بات کیا کریںاور ادویات، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں انہیں تسلیم کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اپوزیشن کا رکن ہوں لیکن حکومتی کارکردگی پر وزیر دفاع بھی انگلی اٹھارہے ہیں اس لئے میں کہتا ہوں کہ اب وقت ٹیم نہیں بلکہ نیا کپتان منتخب کر نے کا ہے۔ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ کورنگی واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے اور ابتدائی رپورٹ آچکی ہے جس کی روشنی میں پانچ افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں اس سلسلے میںکوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

انہو ں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کو وزیر صحت تلاش کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی گمشدگی کا اشتہا ر دینا چا ہئے کیو نکہ وہ ہی قومی اسمبلی سے غائب ہیں ،وزیر صحت سندھ کا کام مائیک پر بات کرنا نہیں بلکہ اپنے شعبہ صحت کے لیے کام کرنا ہے جب کہ میڈیا کو دیکھنا میری ذمہ داری ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایران کا انقلاب بادشاہت اور جھوٹ کے خلاف تھا لیکن خان صاحب خود اس اسٹیٹس کو کے ساتھ کھڑے ہیں کیو نکہ انقلاب کی باتین کرنا آسان ہے۔

ایک اور سوال ک جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ نشوا واقعہ انتہا ئی افسوسناک ہے جس نے پو ر ی قو م کو جھنجوڑ کر رکھ دیا یہ حا دثہ صر ف اس خاندان کے لئے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے صدمہ کا با عث ہے مستقبل میں اس طر ح کے وا قعا ت کی رو ک تھا م کیلئے سو چ بچا ر کر رہے ہیںاور میں نشوا کے والد کو یقین دلاتا ہوں کہ وا قعہ کے ذ مہ دا رو ں کو عبرت نا ک سزا دی جائیگی۔

انہو ں نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کو وا قعہ کی تفتیش کا حکم دیا تھا اور کمیشن کی رپورٹ آگئی ہے جس کی رو شنی میں اقداما ت اٹھا ئے جائیں گے اسپتال میں جو انتظا می خرابیاں ہیں انہیں دو ر کرا یا جا ئے گا اور اصلاحات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ بچی کے علا ج پر کو تا ہی پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور کاروائی کی جائے گی کیس عدالت میں ہے جس کی پیر وی سندھ حکومت کرے گی، انہو ں نے کہا کہ صحت کے عظیم پیشے میں کی جانے والی غلطیو ں کا احتمال کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ا س لیے ہمیں آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہونے کو یقینی بنانا ہو گا انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کیئرکمیشن کے سربراہ سے بات ہوگئی ہے رپورٹ کی کاپی آتے ہی اسے میڈیا سے شیئر کی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں