رینجرز کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

منگل 18 جون 2019 18:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مجوعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زمان ٹائون اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان محمد سمیر کاظمی اور محمد ثاقب علی عرف سنکی کو گرفتار کر لیا۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے کلری کے علاقے سے لیاری گینگ وار (جمیل چنگا گروپ) کے پرویز عرف سہیل عرف گڑیا کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاکستان رینجرز )سندھ( کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لئے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران حب چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ 63260 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران رینجرز نے حب چیک پوسٹ پر ایک مسافر کوچ جو کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی، سے تلاشی کے دوران 6360 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ برآمد کی۔ گرفتار کوچ ڈرائیور امان اللہ، کنڈیکٹر کو بمعہ کوچ اور برآمد کی گئی چھالیہ اور ایرانی ڈیزل کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں