تھر کی ترقی میں سندھ سمیت پورے پاکستان کی توانائی کے مسائل کا حل مضمر ہے۔ امتیاز احمد شیخ

منگل 18 جون 2019 23:59

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کی توانائی کے مسائل کا حل تھر کی ترقی میں مضمر ہے، سندھ حکومت تھر پاور پلانٹس کو پانی اور دیگر تمام سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں تھر پاور پلانٹس بلاک II اور بلاکI کو پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، مذہبی امور اور جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ وزیر اعلی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ اشفاق میمن، چیئر پرسن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سندھ ناہید شاہ درانی، سیکریٹری توانائی سندھ مصدق احمد خان، سیکریٹری آبپاشی سندھ ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو، نمائندہ نیسپاک، چیف ایگزیکیٹو آفیسر تھر انرجی لمیٹڈ، سی ای او حبکو، سی ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، سی ای او صدیق سنز، پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی حاجی خان جمالی، ایڈیشنل سیکریٹری توانائی سندھ اسحاق کھوڑو، ڈپٹی سیکریٹری توانائی منیر شیخ اور دیگر متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کے افسران شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باہمی مشاورت اور وزیر توانائی سندھ اور وزیر آبپاشی سندھ کی اجازت سے محکمہ توانائی اور محکمہ آبپاشی سندھ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں پر مبنی تھر کول پاور پلانٹس کے تمام امور کو بروقت طے کرنے کے لئے ایک اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کئے گئے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ اور وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ نے تھر پاور پراجیکٹس میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ان کے پراجیکٹس کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سندھ حکومت تھر کول منصوبے کو پورے ملک کی معاشی ترقی کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر استوار کرنا چاہتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں