کراچی سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل

پیر 24 جون 2019 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) کراچی سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال تیسرے روز پیرکوبھی جاری رہی،یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ایکسل لوڈ رجیم کی مکمل بحالی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی جانب سے ایکسل لوڈ رجیم کی مکمل بحالی تک ہڑتال جاری رکھنے کے اعلان پر ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔

صدر یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپوٹ اونررانا اسلم کے مطابق ہر قسم کی ترسیلات کی بکنگ تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے اور کسی بھی مال بردار گاڑی پر لوڈنگ اور انلوڈنگ کا عمل بھی تاحکم ثانی معطل رہے گا۔صدر یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپوٹ نے ایکسل لوڈ رجیم کی مکمل بحالی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتاہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں