پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری

مزید پانچ اضلاع کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

منگل 25 جون 2019 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری، مزید پانچ اضلاع کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر ضلع کے لیے صدر سید شفقت حسین شاھ اور میر اعجاز ٹالپر جنرل سیکریٹری مقرر کردئیے گئے گھوٹکی ڈسٹرکٹ کے لیے میاں عبدالمالک عرف میان مجن صدر اور اربیلو منگریو جنرل سیکریٹری مقرر ۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے لیے فقیر مولابخش کھوسو صدر وحید علی بروھی جنرل سیکریٹری مقرر ۔کشمور کندکوٹ کے لیے سید اظہر علی شاھ صدر نواب علی سبزوئی جنرل سیکریٹری مقرر جبکہ شکارپور ڈسٹرکٹ کے لیے سید نادر حسین شاھ صدر اور برکت علی کیہر جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے صوبائی نائب صدر سردار محمد صادق کہوسہ فنانس سیکریٹری سید شفقت حسین شاھ ۔جوائنٹ سیکریٹری ارشد شر، آرگنائیزنگ سیکریٹری عبدالکریم شر کی موجودگی میں فنکشنل لیگ ہائوس کراچی میں تمام منتخب عھدیداروں کو نوٹیفکیشن دئیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں