سادات برادی کی ممتاز روحانی شخصیت سیدنور شاہ آف بانڈی میاں پیرداد کو سپردخاک کردیا گیا

منگل 23 جولائی 2019 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) ہزارہ کی سادات برادری شخصیت سیدنور شاہ آف بانڈی میاںپیرداد گذشتہ روز مختصر علالت کی باعث انتقال کرگئے ۔انہوں نے پسماندگان میں داود شاہ ،حضرت شاہ ،(پاک آرمی ) مسکین شاہ ( پاک نیوی) ،حسرت شاہ ،ابرار شاہ (اسکول ماسٹر) حافظ معظم شاہ ،مظلوم شاہ اور دوبیٹیاں چھوڑی ہیں انکوں آبائی گائوں قبرستان ناڑیاں بانڈی میاں پیرداد ہری پور میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انکی نماز جنازہ میں ممتاز روحانی شخصیات ،گدی نشینوں ،علماء دین ،عوامی نمائندوں ،سابق اراکین اسمبلی ،بلدیاتی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ،عزیز واقارب ،دوست احباب کے علاوہ مریدوں اوراردگرد کے دیہاتوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔انہیں آپیوں اور سیکوں کے ہمراہ آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔وہ ملک کے ممتازمزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ کے سگے ماموں تھے۔سیدذوالفقارشاہ انکے انتقال پر کراچی سے براستہ اسلام آباد ہری پور پہنچے ۔اور انکا آخری دیدار کرنے کے ساتھ ساتھ انکی نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت کی ۔روحانی شخصیت سیدنورشاہ کے انتقال پر سوگواروں کا تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں