کورنگی میں 400 سے زائد خطرناک کنڈے ہٹا دیے گئے، ترجمان کے الیکٹرک

منگل 20 اگست 2019 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) کورنگی کے علاقے 48 بی، سی اور ڈی کوسٹ گارڈ اور ریاض ہوٹل سے متصل علاقوں میں 400 سے زائد خطرناک کنڈوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کے خلاف کورنگی میں کنڈا ہٹاؤ مہم کے دوران بعض مشتعل افراد کی جانب سے مزاحمت کے باوجود بھرپور کارروائی کے دوران غیر قانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا جوکہ حادثات کا سبب بنے ہوئے تھے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ شہر بھر میں بجلی کی تنصیبات، اسٹریٹ لائٹ پولز اور دیگر جگہوں سے غیر قانونی بجلی کو حصول کے لیے استعمال ہونے والے کنڈے جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں، تاہم مختلف اسٹریٹ لائٹ پولز اور ٹرانسفارمرز پر لٹکتے ٹی وی کیبل اور ٹیلی فون کے تار بھی حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں