عالم کفر اور ان کے حواری اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں ،مسلمان غیر مسلموں کے جان مال و املاک کے محافظ ہیں، مولانا راشد سومرو
کراچی، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں جے یوآئی ایکٹویسٹ کے سوشل میڈیا کنونشنز کے انعقاد کا اعلان،اتحاد ٹاؤن میں ختم نبوت کانفرنس
بدھ 18 ستمبر 2019 00:15
(جاری ہے)
اس موقع پر مبلغ ختم نبوت قاضی احسان احمد، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، سیکرٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی، بزنس فورم کے امین اللہ،سابق ایم پی اے مولانا عمر صادق، شرف الدین اندھڑ، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا ذرین شاہ،مولانا خیرالحق ابرار، مولانا فخر الدین رازی،مولاناملک عنایت اللہ محسود،سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم، مفتی خلیل اللہ، مولانا ہارون عادل، قاری رفیق دانش ودیگر نے خطاب کیا۔
مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی واقعہ کے ذمہ دارٹیچر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مسلمان ہرصورت غیر مسلموں کے جان ومال کے محافظ ہیں، جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران اور کارکنان نے گھوٹکی میںفسادات کی مذموم سازش کو ناکام بنایا ،وہاں امن و امان کی بحالی ، بھائی چارے کی فضا کوبرقرار رکھنے میں مثالی کردار ادا کیا۔یہی اسلامی تعلیمات ہیں ،مولانا راشد سومرو نے کہا کہ پوری قوم موجودہ فرسودہ نظام سے نالاں ہے اور اسلام کا عادلانہ نظام چاہتی ہے لیکن مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا طبقہ اس راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ انہوں نے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہو کیوں کہ اسے خطرہ ہے کہ اسلامی ممالک نے حقیقت میں اسلام کو اپنا لیا اور اس کے معاشی،سماجی اور سیاسی اصولوں کو دل سے نافذ کرلیا تو دنیا سے امریکی ازم کا اسی طرح جنازہ نکل جائے گا جس طرح روس کے سوشلزم کا جنازہ نکلا ہے۔ امریکہ اسلامی ممالک کے بساط سیاست پر ایسے مہروں کا بڑھاوا چاہتا ہے جو ذہنی طور پر اسلام سے باغی ہو اورامریکہ کے زرخرید غلام ہوں ،لیکن جمعیت علماء اسلام قوم کو ان سے نجات دلانے تک ان کا تعقب جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت