محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے، مرتضی وہاب

ماضی میں جو ہوا سو ہوا اب ہم نے اپنے مستقبل کو سنوارنا ہے اور ماحول کو خوبصورت بنانا ہے ، مشیرماحولیات وقانون سندھ

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب محکمہ ماحولیات اور ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے فضائی آلودگی کے خلاف مہم کا افتتاح کردیاگیا۔صوبائی مشیر نے میٹرو پول ہوٹل کے قریب قائم کیئے گئے چیک پوائنٹ پر اس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنی گاڑیکوچیک کرایا اور اپنی گاڑی پر سبزاسٹیکر آویزاں کیا۔

اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے افسران اور ٹریفک پولیس کے افسران بھی موجود تھے ۔ محکمہ ماحولیات کی چیکنگ ٹیم نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چیک کیا اور مالکان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے چالان کیئے اور گاڑیوں ہر سرخ اسٹیکر چسپاں کیئے ۔صوبائی مشیر نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خلاف یہ آگاہی مہم ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اس مہم کا آغاز کراچی ضلع جنوبی سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آلودگی کے خلاف مہم میں عوام اور میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے محکمہ ماحولیات صوبہ بھر میں شجر کاری مہم بھی چلا رہا ہے مزید براں محکمہ ماحولیات نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے اس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا ۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا اب ہم نے اپنے مستقبل کو سنوارنا ہے اور ماحول کو خوبصورت بنانا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں