ڈی جی رینجرز (سندھ) کی چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور اکابرین سے ملاقات

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء اور اکابرین سے رینجرز ہیڈکواٹرز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے علماء کرام کو چہلم حضرت امام حسین کے دوران کئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے تمام علماء اکرام اور اکابرین کو مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا۔ علماء کے وفد نے بھی چہلم حضرت امام حسین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں