سندھ حکومت کے پاس گندم کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، ہری رام کشوری لال

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:14

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سندھ کی مارکیٹوں میں گندم کے حوالے سے پھیلنے والی اطلاعات کے حوالے سے سندھ کے صوبائی وزیر برائے خوراک ہری رام کشوری لال نے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس گندم کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور گھریلو تجارتی صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خوراک سندھ نے وفاقی حکومت سے مزید 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی درخواست کی جس کے جواب میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن گندم حکومت سندھ کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خوراک سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کی صوبائی کابینہ عنقریب گندم کی فروخت کے نرخ اور اجراء پالیسی کا فیصلہ کرلے گی جس کے فوری بعد محکمہ خوراک طے شدہ نرخ اور پالیسی پر مل مالکان کو گندم کی فروخت شروع کردے گا۔صوبائی وزیر خوراک نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہر صورت میں مارکیٹوں میں بھی گندم کی دستیابی کو یقینی بنائے گی تاکہ گھریلو اور تجارتی صارفین اس ضمن میں کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے عوام کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں