سندھ حکومت، وفاق میں سرد جنگ عروج پرپہنچ گئی،

خمیازہ سندھ کے عوام کوبھگتناپڑگیا

پیر 21 اکتوبر 2019 14:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان سرد جنگ اپنے عروج پر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی خلیج مزید وسیع ہو رہی ہے۔2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد مرکز میں تبدیلی آگئی لیکن سندھ میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی۔سندھ میں گورنر کا منصب عمران اسماعیل کو ملا تو حکومت سندھ کے ساتھ کام کرنے اور کراچی کے درینہ مسائل کے حل کی بات کی گئی۔

نیب کی کاروائیوں کے تناظر میں دیکھا جائے تو وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ سرد جنگ بڑھتی جا رہی ہے۔کراچی ہو یا اسلام آباد دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی کے نسبت وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات نہیں کرتے جس کا گلہ وزیر اعلی سندھ گاہے بگاہے کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے گلہ ہے کہ انہیں این ایف سی ایوارڈ کے مطابق طے شدہ فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے۔

جواب میں وفاقی وزرا حکومت سندھ پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہیں۔سرکاری اسپتالوں کی وفاق کو حوالگی کا معاملہ ہو یا اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اسلام آباد میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو آمنے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں اور یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ اس سرد جنگ کا خمیازہ سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں