بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر اور ذیلی دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے تین انسپیکشن اینڈ ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:01

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر اور ذیلی دفاتر سمیت اسپتالوں کی حدود میں سیکورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور کام کے اوقات کے دوران عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم بلدیہ عظمیٰ کراچی کی نگرانی میں تین انسپیکشن اینڈ ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو کے ایم سی دفاتر، اسپتالوں اور دیگر اداروں کا دورہ کرکے ملازمین کی حاضری چیک کریں گی اور دفاتر و طبی اداروں کی حدود میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کی صورتحال کا معائنہ کرکے ہفتہ وار رپورٹ بمعہ سفارشات میئر کراچی کو پیش کریں گی، اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس کی حدود میں واقع دفاتر کی انسپیکشن اینڈ ویجی لینس کے لئے 5 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس ہیومن ریسورس مینجمنٹ جبکہ دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکروٹمنٹس آر اینڈ سی،( ایچ آر ایم)، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ (ایچ آر ایم)، ڈائریکٹر ریکروٹمنٹس آر اینڈ سی (ایچ آر ایم )اور ڈائریکٹر آر اینڈ اے (ایچ آر ایم )شامل ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بیرونی دفاتر اور اسپتالوں کی انسپیکشن اینڈ ویجی لینس کے لئے 7 رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، پہلی کمیٹی دن کے اوقات میں معائنے کا کام کرے گی جس کے چیئرمین سینئر افسر اصغر درانی ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اقبال نواز، رشید جمال، ظفر راجپوت، احتشام کمالی، سہیل رانا اور تنویر احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری کمیٹی رات کے اوقات میں دفاتر اور اسپتالوں کا معائنہ کرے گی جس کے چیئرمین احسن مرزااور دیگر ممبران میں واثق آفریدی، راشد اختر، محمد امین، شارق الیاس، طارق علی صدیقی اور ارشد لودھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں