کراچی، صوبائی وزیر اقلیتی امور ہر ی را م کشوری لا ل نے گرو نا نک در با ر پر حا ضری دی ، ماتھا ٹیکا

منگل 12 نومبر 2019 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور ہر ی را م کشوری لا ل نے با با گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر رام سوامی مندرمیں گرو نا نک در با ر پر حا ضری دی اور ماتھا ٹیکا۔اس موقع پر انہوں نے سکھ برا در ی کو با با گرو نا نک کے جنم دن پر مبا ر ک با د پیش کر تے ہو ئے کہا کہ بابا گرونانک نے امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پر چا رکیا اور رنگ و نسل اور ذات پا ت کی نفی کا درس دیا ہے۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار جو ش و جذ بے سے منا تی ہیں اور انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہو ں نے کہا کہ سکھ برا در ی ملک کی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لا ل نے کہا کہ سندھ حکومت سکھ برا در ی کی فلاح و بہبو د کیلئے بھر پو ر اقدا ما ت کررہی ہے۔انہو ں نے سکھ برا در ی کو یقین دہا نی کرا ئی کہ کرا چی میں سب سے بڑے گر دوار ے کی تعمیر کے لئے ہر ممکن مددکی جا ئے گی۔اس مو قع پر پاکستا ن سکھ کو نسل کے سر پرست اعلیٰ سردار رمیش سنگھ،سکھ رہنما سریش پیسوانی،جواہر لال ،کیلا ش کمار ،سر جیت کمار و دیگر مو جو د تھی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں