کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی سواروں سے’’بھتہ‘‘وصول کررہے ہیں، رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

جمعرات 21 نومبر 2019 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور خوفیا کارندوں کے خلاف اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے بیشتر بازار، شاپنگ سینٹر،موبائل سینٹر کے باہر لوٹ مار کا بازار گرم ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پرائیوٹ لوگ ہوتے ہیں جو ایک مافیا ہے روازنہ کی بنیاد پر شہری لاکھوں روپے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس اور مافیا کو رشوت کے عوض دیتے ہیں یہ مافیا کے کارندے تجارتی مراکز میں گھومتے ہیں جیسے ہی کوئی شہری اپنی گاڑی سے دور جاتا ہے تو یہ مافیا کارندہ ٹریفک پولیس اہلکاروں جن کے پاس لفٹر ہوتا ہے وہ ان کو اطلاع کردیتا ہے اس کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، تقاضہ 300 سے 200 اور 100 پر طے کیا جاتا ہے اگر شہریوں سے جوڑ توڑ نہ ہو سکے تو پھر500 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا جاتا ہے بازاروں میں یومیہ لا کھوں روپے مبینہ طور ٹریفک پولیس اور مافیا شہریوں سے لوٹ رہی ہے لیکن شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے صوبائی حکومت وشہری انتظامیہ اعلی پو لیس اہلکاروں کرپٹ ٹریفک پو لیس اہلکاروں اور مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں