بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پیرا میڈیکل کورسز، دو سالہ نرسنگ اور مڈوائفری میں کلاسز کا آغاز ہوگیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پیرا میڈیکل کورسز، دو سالہ نرسنگ اور مڈوائفری میں کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر بی بی ایس واء ڈی ڈاکٹر صابر میمن نے کہا 18سال سے 35برس کے بیروزگار نوجوانوں اکی ستعداد بڑھانے کے لئے کورسز کا آغاز وزیراعلی سندھ کی کوششوں سے 2008 میں شروع ہوا اور اب تک 16000سے زائد نوجوان پیرامیڈیکل ، نرسنگ اور مڈ وائفری کورسز مکمل کرچکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان محکمہ صحت سندھ ، نجی اسپتالوں اور بیرون ممالک با عزت روزگار کمارہے ہیں۔ ڈاکٹر صابر میمن نے مزید کہا کہ اب تک اس پروجیکٹ کے پانچ فیز مکمل ہوچکے ہیں اور یہ چھٹا فیز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے نوجوانوں کی اسپتالوں میں ٹرینگ فنڈ نا ہونے کی وجہ سے بند تھی مگر 2019سے دوبارہ 2200نوجوانوں کو پیرا میڈیکل سرٹیفیکٹس ، دو سالہ نرسنگ اور مڈوائفری کورسز کیلئے میرٹ پر داخلوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے اوراس حوالے سے سندھ بھر اسپتالوں میں 20سینٹرز قائم کئے گئے جہاں ان کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا بیروزگار نوجوانوں کو دوران ٹرینگ ماہانہ مشاہیر، یونیفارم ، داخلہ فیس اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں . انہوں مزید کہا کہ ٹرینگ مکمل کرنے والے پیرامیڈیکل ، نرسز اور مڈ وائفز نے سندھ بھر میں قدرتی آفات اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ماضی میں حکومت کی بھرپور مدد کی اور یہ محکمہ صحت کی بیک اپ فورس ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں