مہنگائی کے خلاف 26جنوری کو احتجاج کیا جائے گا، شہزاد مظہر

سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے، ہیومن رائٹس نیٹ ورک

جمعہ 24 جنوری 2020 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف 26 جنوری کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے۔حکومت کو اب ایک یوٹرن مہنگائی کے خلاف اور غریب عوام کے حق میں بھی لینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس اور کورنگی میں لیڈیز ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن ایچ آر این شیخ ارشد، کورنگی ڈسٹرکٹ کے صدر شمیم ناز ، کورنگی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکریٹری نعیم ربانی، ظفر اقبال گجر اور شعبان قادری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔شہزاد مظہر نے کہا کہ احتجاج میں سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات کے افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت ایچ آر این کے صدر انتخاب عالم سوری کریں گے۔حکومت نے چینی ،آٹا،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

خود کو افلاطون سمجھنے والے کسی سے مشاورت کے قائل نہیں۔شریعت میں تعلیم، صحت اور معیشت کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ملک کے ماہرین معیشت کی بہترین ٹیم معاشی زبوں حالی کو ختم کرنا چاہتی ہے۔مگر حکمران آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق گلے سے اتارنے کے لیے تیار نہیں۔بجلی کا چند ہزار بل نہ دینے والے کو توپکڑ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لادنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑرہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں