وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر کویت کے نیشنل ڈے کی تقریب میں کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر بلوچستان میر عبدالرئوف رند کی شرکت

اتوار 23 فروری 2020 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر کویت کے نیشنل ڈے کی تقریب میں کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر بلوچستان میر عبدالرئوف رند نے شرکت کی ، کوآرڈینیٹر نے قونصلر جنرل آف کویت سالم الھمدان کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور اور چیف منسٹر بلوچستان کی جانب سے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری میر زبیر رند بھی موجود تھے نیشنل ڈے کی تقریب میں سعودی عربیہ برطانیہ روس قطر جرمنی افغانستان بحرین اور عمان کے قونصلر جنرل کے علاوہ ڈپلومیٹس نے بھی شرکت کی ،،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں