میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ انتظامیہ کو 25 فیصد ا ضافی الائونس کی ادائیگی کیلئے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے د

منگل 25 فروری 2020 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بلدیاتی ملازمین کو بورڈ کا حصہ بنانے کیلئے معاہدہ کیا تھا کہ جو ملازمین بورڈ کے ساتھ کام کریں گے انہیں ہر ماہ تنخواہ کے علاوہ 25 فیصد اضافی الائونس جاری تنخواہ کے مطابق ادا کیا جائے گا اور یہ 25 فیصد اضافی الائونس چائنیز کمپنی کے بل سے براہ راست منہا کرکے ملازمین کو ادا کیا جائے گا لیکن بورڈ انتظامیہ اپنے قیام سے لیکر ابھی تک اس الائونس کی ادائیگی میں ناکام رہی ہے۔

جس سے ملازمین کئی بار سراپا احتجاج رہے ہیں۔ موجودہ ایم ڈی کی ہدایات کے باوجود تقریباً دو ماہ گزرنے کو ہیں لیکن طے شدہ فارمولے کے تحت دو ماہ کا اضافی 25 فیصد الائونس ادا نہیں کیا گیا جبکہ تاحال 10 سے 12 ماہ کے بقایا جات ہیں۔

(جاری ہے)

الائونس کی قیادت پر دبائو کے تحت گزشتہ روز جنرل سیکریٹری ملک نواز کے دستخط سے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو لیٹر تحریر کرکے انہیں 72 گھنٹے کے اندر 2 ماہ کا اضافی الائونس ادا کرنے کے سلسلے میں خط تحریر کیا گیا ہے جو کہ آج انتظامیہ کو پیش کردیا گیا ہے جس کے 72 گھنٹے کے بعد بورڈ میں شدیداحتجاج کیا جائے گا۔ خرابی صورتحال کی ذمہ دار سولڈ ویسٹ انتظامیہ ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں