kگورنر سندھ عمران اسماعیل سے میانداد راہو جو کی ملاقات

ق* عوامی فنڈز کے بروقت آڈٹ و استعمال میں شفافیت یقینی بنانے پر تبادلہ خیال

بدھ 26 فروری 2020 21:31

tکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ میانداد راہو جو نے گورنر ہاؤس میںملاقات کی اور انہیں اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔ ملاقات میں عوامی فنڈز کے بروقت آڈٹ، اس کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ کی مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے ضمن میں محکمہ آڈٹ کا کردار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سرکاری محکموں میںپائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی ہوتی ہے جس سے حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے جس کے لئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں اور ان کے درست اور شفاف استعمال کے ذریعے انہیںبنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکتی ہے۔ ڈی جی آڈٹ سندھ نے اس موقع پر گورنر سندھ کو مالی سال2018-19 کی آڈٹ رپورٹس بھی پیش کیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں