لاک ڈائون کے دوران شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، صفائی کے انتظامات کئے جائیں ۔محمد نعیم قریشی

جمعہ 3 اپریل 2020 21:22

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں وبائی امراض بھی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ان خدشات کا اظہار نیشنل فورم فار انوائرنمٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کی ماحولیاتی کمیٹی کے کنونیئر محمد نعیم قریشی نے جمعہ کو جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ایمرجنسی صورتحال میں صفائی کا خصوصی انتظام کیا جانا چاہیئے اور میونسپل اداروں کو اس کام کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل عملے کو تمام حفاظتی ساز و سامان بھی مہیا کیا جائے تاکہ وہ اس مشکل صورتحال سے نمٹ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاک ڈائون کے دوران سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، میونسپل ادارے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے ایم سی کو بند نہیں کیا گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ ان اداروں کو اپنا کام جاری رکھنا ہے اور صفائی ستھرائی بہت زیادہ اہم ہے۔

این ایف ای ایچ کے صدر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں جہاں روزانہ 12000ٹن کچرا جمع ہوتا ہے وہاں صفائی نہ ہونا لوگوں کی صحت کو نقصان پہچانے کے متعرادف ہے اور ایک ہفتے میں 60 ہزار ٹن سے زائد کچرا مختلف جگہوں پر موجود ہے جس سے تعفن کے ساتھ کیڑے مکوڑے، مچھر ،مکھیان بڑھ گئی ہیں اور یہ صورتحال کئی بیماریوں کو جنم دے سکتیہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ، لوکل گورنمنٹ کے وزیر اور چیف سیکریڑی سے مطالبہ کیا کہ شہر میں فوری طور پر کچرا اٹھانے کا کام شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں