ہیلپ کیئر انٹر نیشنل فاؤنڈیشن سفید پوش مستحق افراد کی مدد کیلئے میدان میں آگئی

کوررونا وائرس کے باعث سفید پوش افراد بھی لاک ڈاؤن کیوجہ سے تنگ آچکے ہیں، سراج ناگریا

جمعہ 3 اپریل 2020 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) ہیلپ کیئر انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری سراج ناگیریانے کہاہے کہ کوررونا وائرس کے باعث سفید پوش افراد بھی لاک ڈاؤن کیوجہ سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے مشکل حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے گھروں پر راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ سبزیاں ، پھل اور دیگر ضروری اشیا بھی مہیا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہیپ کیئر فائونڈیشن اب تک کراچی کے 6 اضلاع میں 10 ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم کرچکی ہے جبکہ مزید پانچ ہزار تیار کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ کیئر انٹرنیشنل فائونڈیشن بلا رنگ و نسل کے امتیاز کے ہندو اور مسحی برادری سمیت بلاتفریق خدمت انسانیت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اس مہلک وبا کے باعث سفید پوش افراد بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں ہم موجودہ صورتحال میں مستحقین کی زندگی آسان بنانے کے لئے غریبوں و مستحقین کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت بھی ذمہ داری کا ثبوت دے اور ضرورت مند خاندانوں میں ان کے احساسات و جذبات کا خیال کرتے ہوئے میں جلد سے جلد راشن فراہم کرنے کا انتظام کرے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں