کرونا وائرس اللہ کا عزاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے ،علامہ رضی جعفر نقوی

تمام عالم اسلام کو کو چائیے کہ وہ اس آزمائش کو اللہ تعالی کا زکر خیر کرتے ہوئے گزاریں،صدرجعفریہ الائنس پاکستان

جمعرات 9 اپریل 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اللہ کا عزاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے تمام عالم اسلام کو کو چائیے کہ وہ اس آزمائش کو اللہ تعالی کا زکر خیر کرتے ہوئے گزاریں، اس وقت پوری دنیا میں لوک ڈاون ہے دنیا کی بڑی آبادی اس وقت گھروں میں محصو ر ہے اس کو اپنے لئے فرصت کا ایک لحمہ سمجھے اور اس کو بہتر سے بہتر انداز میں گزرے اور اس دوران ہم سب کو ہم کو چائیے کہ اپنی گزری ہوئی زندگی کا جائزہ لیں کہ اس دوران کہا کہا اور کون کون سی غلطیا ہم سے ہوئی ہیں اُس کی پروردگار سے معافی طلب کرے آج کی رات شب برات خداوند عالم کی نعمتوں ،برکتوںاور انعام واکرام سے بھرپور نعمتوں نیکیوں کی بارات اور ظہور مہدی علیہ اسلام عدل و انصاف کی نوید ہے پوری کا ئنات عدل ہی پر استوار ہے انبیاء و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے چنانچہ صحف الہامی ،کتب آسمانی حتی کہ ادیان و مذاہب عالم ہنودیت،یہودیت،عیسائیت،مجوسیت اور پسندیدہ ترین دین و شریعت اسلام نے ایک ایسے مسیحا کی بات کی ہے اور اس کے ظہور کی نوید دی ہے کہ جب وہ تشریف لائے گا تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جب وہ ظلم وجور سے بھر چکی ہوگی عدل و انصاف کا بول بالا اور ظالم کا منہ کالا ہوگا اسلام فتح یاب ،انسانیت امن و آشتی کا گہوارہ بنے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں