موٹر وے پولیس ساتھ زون کی جانب سے یوم ِشہدا پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

منگل 4 اگست 2020 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق یوم شہدا پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ڈی آئی جی ساتھ زون ملک مطلوب احمد شہید سب انسپکٹر وسیم انور کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کی فیملی کو سلام پیش کیا ، گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔آج کے دن کی مناسبت سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہید ہمارا اثاثہ ہیں وہ ایسی مشعل راہ ہیں جس کی مدد سے ہم ہر اندہیرے سے باآسانی نکل سکتے ہیں۔

ان کے خون کی خوشبو ہمارے جذبات کو نیا عزم ،ولولہ اور قوت بخشتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلع گھوٹکی میں اوباوڑو کے مقام پر ڈی ایس پی افتخار احمد ،شہید انسپکٹر محمد اقبال سموں کے گھر گئے جہاں انہوں نے گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔ضلع لاڑکانہ میں ڈی ایس پی اسداللہ ابڑو اور سکرنڈ سے آ ہے ہوئے ڈی ایس پی خاور معین نے اپنے شہید، سب انسپکٹر نصرت حسین تنیو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ ان کے خانوادے سے ملاقات کی اور گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ضلع نوشہرو فیروز میں کنڈیارو کے مقام پر سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری کے گھر گئے جہاں انہوں نے گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں