کراچی،شیر پائو کالونی میں پانچ افراد کا لڑکا اور لڑکی پر چھریوں سے حملہ، دونوں زخمی ہوگئے

ْ واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، حملے سے 21سالہ جمیل اور 17 سالہ جویریہ زخمی ہوگئیں، پولیس حکام

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے شیر پائوکالونی میں پانچ افراد نے رشتے کے تنازع پر لڑکا اور لڑکی پر چھریوں سے جان لیوا حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، حملے سے 21سالہ جمیل اور 17 سالہ جویریہ زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق حملے سے متاثرہ لڑکی جویریہ نے الزام عائد کیاکہ حملہ چچا نے چار لڑکوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکے کو رشتے کے لیے لڑکی والوں نے گھر بلایا اور حملہ کیا اور حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی پر چھریوں سے حملہ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں