کٹھ پتلی وزیراعظم کو اپنی باجی علیمہ کی چندہ جائیدادوں کا حساب دینا ہوگا،اویس شاہ

احتساب کا راگ الاپنے والوں نے اپنی بغل میں سب کرپٹ چھپارکھے ہیں،صوبائی وزیر

پیر 21 ستمبر 2020 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ کامیاب کل جماعتی کانفرنس نے چندہ چوروں کی نیندیں حرام کردی ہیں,کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان کو علیمہ باجی کی ایمنسٹی اور چندہ جائیدا دوں کا حساب دینا ہوگا.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے کرپٹ ٹولے کا یوم حساب قریب ہی,احتساب کا راگ الاپنے والوں نے اپنی بغل میں سب کرپٹ چھپارکھے ہیں,عمران خان کو بنی گالہ،انکی کابینہ ارکان کو اپنی بے نامی جائیددادوں اثاثوں کا حساب دینا ہوگا.اویس شاہ نے کہا کہ ادویات اسکینڈل کے مرکزی کردار عامر کیانی چینی بحران کی ذمہ دار جہانگیر ترین اور آٹا چوری کے ذمہ دار ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں