ٰکراچی ، قومی ایئرلائن کے کیپٹن کے گھرڈکیتی، ڈاکو سونا ،غیرملکی کرنسی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار

منگل 22 ستمبر 2020 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) گذری میں قومی ایئر لائن کے کیپٹن کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو سونا۔غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گذری کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 میں واقع پی آئی اے کیپٹن کے گھر سے نامعلوم ملزمان غیر ملکی کرنسی۔

(جاری ہے)

طلائی زیورات۔قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔پولیس کے مطابق ڈکیت جاتے ہوئے گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔تاہم اہلخانہ کی جانب سے ڈکیتی کی فہرست مرتب کرکے اطراف میں لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں